اشتہار

آل راؤنڈر فہیم اشرف عمرہ ادائیگی کیلیے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرفہیم اشرف عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ملنے والے بریک کے دوران رمضان المبارک کی بابرکت سعاتوں میں قومی کھلاڑی عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

کپتان بابراعظم اور حارث رؤف عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف آج روانہ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

Image

بابر اعظم اور حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، بابر اعظم نے مسجد نبوی سے اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کیں۔

Image

کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺکے احاطے میں کھڑے ہوکر تصویر بنوائی جس کے پس منظر میں گنبد خضریٰ کا روح پرور منظر دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کررہے ہیں۔

Image

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں