اشتہار

’آئی ایم ایف پروگرام کیلئے تمام کام مکمل کر لیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے ہم نے تمام کام مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو میں کہی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ درپیش معاشی چیلنجزپرمل کرقابوپائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ 2013 سے 2018 کےدرمیان حاصل کامیابیوں کو ضائع کر دیا گیا دنیا کی 24ویں کامیاب معیشت سے ہم 47ویں نمبر پر چلے گئے الحمداللہ کئی شعبوں میں بہتری بھی آرہی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل دوسری بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سیاسی عدم استحکام کے معیشت پر اثرات ہوتے ہیں سخت فیصلوں سےہم نےپاکستان کوڈیفالٹ ہونےسےبچایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے ہم نے تمام کام مکمل کر لیا ہے صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے مسائل پر جلد قابو پالیں گے بیرونی ادائیگیاں بروقت کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں