اشتہار

نازش جہانگیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے 27 رمضان المبارک کو عمرہ ادا کیا جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو تصاویر شیئر کرکے دی۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اور پھر اللہ نے مجھے چُن لیا، اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ سکتی تھی کہ اس نے مجھے رمضان کی طاق راتیں اور خاص طور پر لیلتہ القدر میں عمرہ کی سعادت بخشی۔

- Advertisement -

نازش جہانگیر نے لکھا کہ ’میں نے اپنا عمرہ لیلتہ القدر کی رات الحمدللہ کیا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں کعبہ کے ساتھ تصویر نہیں کھینچ سکی کیونکہ طواف اور عبادت کے دوران میں اپنے آنسو نہیں روک سکی، کاش میں اس احساس کو بیان کرسکی، اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ آپ آخری بار کب خوش تھیں تو میں کہوں گی کہ 16 اپریل 2023 کے دن یہ بہت احساس تھا۔

نازش نے لکھا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ ہم سب کو کعبہ کو چھونے اور ایک بار عمرہ کرنے کا موقع ملے۔

انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے 2017 میں ڈرامہ سیریل ’بھروسہ‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا اس کے علاوہ انہیں نے ’بے رخی‘ میں مائرہ کا کردار نبھایا تھا جس کے مرکزی کردار جنید خان اور حبا بخاری تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں