پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بابر اعظم پر لگائے گئے خاتون کے الزامات کا ڈراپ سین ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون حامزہ مختار کے لگائے جانے والے الزامات کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون حامزہ مختار کا بیان حلفی اور ویڈیو منظرعام پر آگئ، بیان حلفی میں خاتون نے اقرار کیا کہ کسی کے بہکانے پر درخواست دی تھی۔

خاتون نے بیان حلفی میں کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا۔

- Advertisement -

خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں کے بہکانے پر تھانے میں درخواست دی تھی، میں بابر اعظم کے خلاف اپنی درخواست واپس لیتی ہوں، میری درخواست بدنیتی پر مبنی تھی۔

ویڈیو بیان میں حامزہ مختار نے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے کیس واپس لے رہی ہوں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے خلاف خاتون حامزہ مختار کے ہراساں کرنے کے الزام پر عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں