تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور میں قوت سماعت سے محروم لڑکی سے مبینہ زیادتی

لاہور میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ملزم تنویر نے قوت سماعت اور گویائی سے محروم 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر خالی مکان لے کر جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس سے رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی ، ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

واضح رہے کہ ستمبر میں لاہور کے ڈیفنس تھانے کی حدود میں ملزمان کی جانب سے 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ ملزم کےدیگر2 ساتھی فرارہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 3ملزمان نے زیادتی کے بعد3 موبائل اور 45ہزارچھینے، پکڑے گئے ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -