اشتہار

بھارت: مذہبی عبادت کے دوران بادل پھٹ گیا ، 15 یاتری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مذہبی عبادت کے لئے مقبوضہ کشمیر آئے یاتریوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، بادل پھٹنے سے پندرہ یاتری ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں واقع امرناتھ غار کے قریب جمعہ کی شام بادل پھٹنے سے کم از کم پندرہ یاتری ہلاک جبکہ تین درجن سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے شدید بارشیں ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی اور سیلابی پانی غار کے باہر بیس کیمپ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کئی یاتری اپنے خیموں سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔Imageامدادی کاموں کے دوران دل خراش مناظر دیکھنے کو ملے، کئی یاتری اپنے پیاروں کو زندہ درگور دیکھ کر ہوش وحواس کھو بیٹھے، تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیمیں تاخیر سے جائے حادثے پر پہنچی اور انہوں نے کئی افراد کو کیچڑ اور مٹی سے نکالا ، زخمی یاتریوں کو سانس لینے میں شدید دقت کا سامنا تھا، موقع پر موجود ٹیموں نے انہیں آکسیجن فراہم کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کا اثر، چترال میں گلیشئر پھٹ گیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک یاتریوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے متعدد امدادی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جنہوں نے ہلاک افراد کی تعداد میں اضاٖفے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔Imageبھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً پندرہ ہزار یاتریوں کو جائے حادثے سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں ہر سال امرناتھ یاترا کے لئے انڈیا کی مختلف ریاستوں یاتری سے آتے ہیں، سال دو ہزار بیس اور اکیس میں کورونا وائرس کے باعث میلے کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔

امرناتھ یاترا کو بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ مانا جاتا ہے جو کہ ہر سال جون کی تیس تاریخ کو شروع ہوتا ہے اور اس کی تقریبات تینتالیس روز تک جاری رہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں