تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امارات میں سونا خریدنے والوں کیلیے حیرت انگیز پیشکش

دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہوئی عام لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ایسے میں یو اے ای میں سونا خریدنے والوں کو حیرت انگیز آفر کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے اس کاروبار کو کافی حد تک متاثر کیا ہے ایسے میں تجارتی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں طلائی زیورات قسطوں پر فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں۔

یو اے ای کی گولڈ مارکیٹس میں قسطوں پر سونے کے زیورات فروخت کیے جا رہے ہیں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ قسطوں پر زیورات کا سودا فریقین کےدرمیان اتفاق رائے سے کیا جا رہا ہے جس میں تین چیزیں پیش نظر رکھی جا رہی ہیں۔

جن شرائط پر طلائی زیورات قسطوں پر دیے جا رہے ہیں ان میں پہلی شرط سودے کے وقت سونے کی قیمت، دوسرا ادائیگی کے حوالے سے ضمانت اور تیسری شرط یہ کہ تمام قسطیں ادا کرنے کے بعد صورتحال کیا ہوگی۔

اس حوالے سے سونے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے اثرات سے نکلنے اور کاروبار کی بہتری کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور امید ہے کہ قسطوں پر زیورات کی پیشکش سے سونے کی خریداری میں اضافہ ہوگا۔

ایک صراف احمد رضا نے کہا کہ ان دنوں امارات کی گولڈ مارکیٹ میں دکانداروں کے درمیان مسابقت کی فضا ہے اور ماہانہ قسطوں پر زیورات فروخت کرنے کی پیشکشیں اسی کا نتیجہ ہے جب کہ ایک اور تاجر ابراہیم یاسر کا کہنا ہے کہ بعض خاندان بچت یا نمود و نمائش کی غرض سے زیورات مسلسل خریدتے ہیں۔ ایسے خاندانوں کے لیے قسطوں پر سودا مناسب حل ہے۔

Comments

- Advertisement -