تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایمازون آپ کی جاسوسی کر رہا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمازون نے اپنے ٹریکنگ کے فن پر زبردست عبور حاصل کر لیا ہے، ٹیک کمپنی نے 100 سے زیادہ کمپنیاں بھی خرید لی ہیں، جس کی مدد سے وہ صارفین کا زیادہ سے زیادہ ڈیٹا اکھٹا کر رہی ہے، اس پس منظر میں یہ سوال سامنے آ رہا ہے کہ کیا ایمازون صارفین کی جاسوسی کر رہا ہے؟

ایمازون کی ویڈیو سے چلنے والی ڈور بیل لوگوں کی دہلیز پر ہونے والی ہر حرکت کو ریکارڈ کرتی ہے، اس ڈیوائس سے متعلق 2020 کی بی بی سی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ اسے ایمازون نے 2018 میں 1 بلین ڈالر میں خریدا تھا، اور اس میں ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والا فون اور نیٹ ورک غیر محفوظ ہیں۔

ایمازون نے مالکان کی رضامندی کے بغیر 2022 میں امریکی پولیس کو ڈور بیل کے ذریعے ریکارڈ کی گئی فوٹیج متعدد بار فراہم کیں، کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز ’ایمرجنسی‘ کی وجہ سے شیئر کی گئی تھیں، تاہم پولیس ان ویڈیوز کو کس طرح استعمال میں لا سکتی ہے، اس بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔

سینٹر فار ڈیجیٹل ڈیموکریسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر کترینا کوپ کے مطابق صارفین ایمازون کی جتنی زیادہ خدمات استعمال کرتے ہیں، چاہے رِنگ ڈور بیل، ایکو اسمارٹ اسپیکر یا پرائم اسٹریمنگ سروس ہو، ان سے حاصل کردہ تصاویر اتنی ہی زیادہ ہوں گی، اور ایمازون کمپنی اپنی مزید ترقی کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرتی رہے گی۔

برلن کی فریئی یونیورسٹی کے ہیومن سینٹرڈ کمپیوٹنگ ریسرچ گروپ کے سائمن ڈیوڈ ہیرسبرنر کے مطابق ایمازون اپنی ملکیت میں موجود مختلف کمپنیوں کے درمیان ڈیٹا شیئر کر رہا ہے، یہ پریشان بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایمازون کے ڈیٹا سائنس دان حاصل کردہ ڈیٹا کے پرائیویسی کے مسائل کی شناخت اور اسے منظم رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں ایمازون نے 8 لاکھ 15 ہزار اراکین کے ساتھ ایک امریکی بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی کمپنی ون میڈیکل کو خریدنے کے لیے 3.9 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا، ون میڈیکل کے پاس 15 سال کا ہیلتھ سسٹم کا ڈیٹا موجود ہے جسے ایمازون اے آئی پر مبنی ہیلتھ پراڈکٹس بنانے، نئی اصلاحات متعارف کروانے اور مستقبل میں آنے والی لاگتوں کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

پاکستان میں فیس بک اور انسٹاگرام ویری فائیڈ کرانے کی فیس کتنی ہوگی؟

ڈیٹا پرائیویسی کے حامیوں نے اس عمل کے خلاف احتجاج کیا ہے، اس احتجاج کی وجہ ایمازون کے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خراب ٹریک ریکارڈ ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی 2020 کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے ملازمین نے اپنی ہی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصنوعات کی تیاری کے لیے انڈیپینڈینٹ سیلرز کا ڈیٹا استعمال کیا۔ یاد رہے کہ 2021 میں یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین کو توڑنے کے الزام میں ایمازون پر 886.6 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -