جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جاپان کےساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کےخواہاں ہیں،آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردارکو تسلیم کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امورمیں جاپان کے کردارکو تسلیم کرتاہے اور جاپان کےساتھ باہمی تعلقات کوفروغ دینےکےخواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیر نے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر ان چیف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹ کام کمانڈر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر ان چیف نے آرمی چیف سے گفتگو میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر ان چیف نے ریسکیو اور ریلیف کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں