اشتہار

متحدہ عرب امارات کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے اماراتی کاؤنسل جنرل بخیت عتیق الریمتی کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے اور یو اے ای کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ یو اے ای سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر میں سندھ حکومت کی مدد کرے گا۔

- Advertisement -

متاثرین کی بحالی کیلئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے منصوبے کو بہت جلد حتمی شکل دیے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ یو اے ای کے صنعت کار پاکستان باالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ اماراتی حکومت اور یو اے ای ہلال احمر شب و روز سندھ سمیت پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی حکومت کے احکامات پر پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے جو کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہی گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات شہید ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے سے ہی مثالی ہیں۔

ملاقات کے دوران اماراتی قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنے صاحبزادے حمد بخیت الرومیتی کی شادی کا دعوت نامہ بھی دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اماراتی سفیر و کاؤنسل جنرل کی آمد اور پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبطوط کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں