ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

راحت غنی نے ’عداوت‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ راحت غنی نے ’عداوت‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راحت غنی نے ’عداوت‘ کے سیٹ سے سید جبران کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’عنبر اور اسجد‘! دوستوں کیا خیال ہے آگے کیا ہونے جارہا ہے؟، راحت غنی نے ’عداوت‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

راحت غنی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جس پر مداح تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی راحت غنی نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ راحت غنی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

راحت غنی ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’عنبر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

’عداوت‘ کی دیگر کاسٹ میں سید جبران (اسجد)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں