منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

امریکا نے تیل کا بڑا ذخیرہ خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے اسٹریٹجک ضروریات کے تحت مئی 2025 تک ترسیل کے لیے 6 ملین بیرل خرید لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ توانائی نے بتایا ہے کہ امریکا نے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو کے لیے 6 ملین بیرل تیل خرید لیا ہے جو 2025 تک کی ترسیل کی ضرورت کے لیے خریدا گیا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ امریکا نے Exxon Mobil (XOM.N) سے 3.5 ملین بیرل، شیل ٹریڈنگ کمپنی سے 2 ملین اور Macquarie Commodities Trading US سے 0.5 ملین بیرل تیل خریدا جس کی مجموعی مالیت 411 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

- Advertisement -

اس تیل کو اگلے سال فروری سے مئی تک 1.5 ملین بیرل فی ماہ کی شرح سے لوزیانا میں Bayou Choctaw سائٹ پر پہنچایا جائے گا۔

اتنی بڑی خریداری کے بعد اب محکمے کے پاس ایس پی آر کی خریداری کے لیے اپنے فنڈ میں صرف اتنی رقم باقی ہے جس سے وہ تقریباً 75 ڈالر فی بیرل کے حساب سے مزید 2 ملین بیرل خرید سکتا ہے جب کہ ریزرو کو بھرنے کے لیے محکمہ امریکی کانگریس سے مزید رقم بھی طلب کر سکتا ہے۔

محکمہ نے اس سے قبل کانگریس کے ساتھ تقریباً دو سال قبل کام کیا تھا تاکہ 140 ملین بیرل کی فروخت منسوخ کر کے SPR کو بھرنے میں مدد کی جا سکے جو کہ 2027 تک حکومتی پروگراموں کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے لازمی قرار دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ صدر بائیڈن کی جانب سے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں 2022 میں ریزرو سے اب تک کی سب سے بڑی فروخت 180 ملین بیرل کے بعد یہ خریداریاں ریزرو کو بھرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں