اشتہار

امریکا کی سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور کہا کہ پاکستانی حکام اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

- Advertisement -

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا تحقیقاتی کام پوری دنیا کے سامنے تھا، معلوم ہے دنیا میں کہاں کہاں صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ارشد شریف کی دبئی میں امریکی ویزے کی درخواست مسترد کیوں کی گئی؟ کیا خطرات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کیلیے کوئی خصوصی تعاون کیا جاتا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ایسے صحافیوں اور افراد کے لیے امریکا کا خصوصی پروگرام موجود ہے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا میں پاکستانی صحافی محفوظ ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ارشد شریف کینیا میں حادثے کے نتیجے میں شہید

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا صحافیوں کو تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کا حق فراہم کرتا ہے، صحافیوں کے حقوق معاشرے کا اہم حصہ ہونا چاہیے، کوئی بھی ان حقوق کا احترام نہیں کرے گا تو امریکا اس پر بات کرے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں