تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘ امریکا سب سے بڑا جھوٹا اور افواہ باز ملک ہے ‘

چین کا کہنا ہے کہ امریکا غلط معلومات سے کھیلنے، جھوٹ اور افواہیں پھیلانے کا حقیقی ماہر ہے، جو اپنی گھناؤنی کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کا عادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا غلط معلومات سے کھیلنے، جھوٹ اور افواہیں پھیلانے کا ایک حقیقی ماہر ہے کیونکہ وہ حقائق کو مسخ کرنے، اپنی گھناؤنی کارروائیوں پر پردہ ڈالنے اور احتساب سے بچنے کیلیے اپنے بالادست بیانیے کے ساتھ رائے عامہ مشین کو استعمال کرنے کا عادی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50 ویں اجلاس میں ایک امریکی اہلکار کے غلط معلومات پر مبنی بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ژاؤ نے اپنی یومیہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ غلط معلومات بیان کرتے ہوئے اس امریکی اہلکار کے پاس کافی تجربہ ہونا ضروری ہے، کیونکہ امریکا غلط معلومات سے کھیلنے کا ایک حقیقی ماہر ہے اور عراق جنگ اس حوالے سے ایک اہم مثال ہے۔

ژاؤ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سفید پاؤڈر کی ایک شیشی یا جسے کچھ لوگوں نے واشنگ پاؤڈر بھی قرار دیا تھا کو اپنے جھوٹے دعوے کی حمایت میں استعمال کرتے ہوئے امریکا نے عراق میں جنگ چھیڑی، جو 8 سال تک جاری رہی اور اس میں 2 لاکھ سے زیادہ شہری مارے گئے۔

Comments

- Advertisement -