تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بغداد:امریکی اتحاد کی فلوجہ میں فضائی کارروائی، داعش کمانڈرہلاک

بغداد: عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی میں داعش کااہم کمانڈرہلاک ہوگیا، رواں ماہ امریکی فضائی کاروائی میں داعش کا دوسرا اہم کمانڈر مارا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی،امریکی فوج کاکہنا تھاکہ دوروزقبل امریکی اتحادکی فلوجہ میں فضائی کارروائی کےدوران داعش کاکمانڈرماہرالبلادی ہلاک ہوگیاہے.

امریکی ترجمان کرنل اسٹیووران نے بتایاکہ داعش کے ہیڈکوارٹرزاورشہرمیں البلادی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی،جس کے بعدکارروائی کی گئی۔

کرنل اسٹیووران کاکہناتھاکہ چاردنوں میں امریکی اتحاد نےعلاقے میں بیس مرتبہ فضائی کارروائی کی جس دوران دہشتگرد تنظیم کےستر جنگجوہلاک ہوگئے.

یادرہے رواں ماہ عراق کے صوبہ انبار میں امریکی قیادت میں اتحادی فضائی حملے میں داعش کا کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا.

پیٹاگون کے ترجمان کے پیٹرکک کےمطابق ابوواہب عراق میں القاعدہ کا سابق رکن تھا،جس نے بعد میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی، داعش کے کمانڈر کو متعدد ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا تھا جس میں لوگوں کو قتل کیا جارہا تھا.

ابو واہب صرف صوبہ انبار کا ہی لیڈر نہیں تھا بلکہ داعش کی اہم قیادت میں سے تھا، داعش کا کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت گاڑی میں جارہا تھا اسی دوران اس کو نشانہ بنایا گیا تھا.

واضح رہے کہ بغداد فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو کا کہنا تھا کہ 2015 کے آغاز سے اب تک 40 لوگوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں داعش اور القاعدہ کے سہولت کار، سیل رہنما اور منصوبہ ساز شامل تھے.

Comments

- Advertisement -