اشتہار

دوران پرواز بم کی جھوٹی اطلاع سے طیارے میں کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو سے سنگاپور جانے والی پرواز میں دھماکا خیز مواد کی چھوٹی اطلاع پر طیارے میں کھلبلی مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگارپور ایئر لائنز کی پرواز ایس کیو 33 میں اچانک ایک شخص اپنی نشست سے کھڑے ہوکر چِلّایا کہ طیارے میں دھماکا خیز مواد ہے۔ اس نے کیبن سے دوسرے مسافروں کا سامنے اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا۔

جب فضائی میزبانوں نے 37 سالہ امریکی مسافر کو پکڑ کر نشست پر بیٹھانے کی کوشش کی تو اس نے عملے پر ہاتھ اٹھایا۔ مسافر کے حملے میں عملے کا ایک رکن زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

پائلیٹ نے فوری پر طور پولیس کو اطلاع دی کہ فلائٹ ایس کیو 33 میں ایک مسافر نے بم کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ طیارے کی چانگی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی جہاں پولیس نے طیارے کا معائنہ کیا اور اس مسافر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ پرواز کے دوران ملزم نے بم کی جھوٹی اطلاع دی، ملزم منشیات کا عادی ہے، مزید تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں