19 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

امریکی میڈیا نے سابق صدر ٹرمپ کو ہری جھنڈی دکھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی میڈیا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے وہوئے نشر کرنے کے ازخود روک دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے اپنے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو نشر کرنے سے خود ہی روک دیا ہے۔ اس حوالے سے سی این این نے ٹرمپ کے خطرناک اور جھوٹے بیانات کے تناظر میں سیلف ریگولیشن اپناتے ہُوئے سابق صدر کی متنازع باتوں کو سنسر کر دیا۔

ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہیں بلکہ ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ اپنے دور صدارت میں بھی اور اس کے بعد بھی اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

وہ اس وقت امریکا میں کئی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر اس حوالے سے فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے تاہم انہوں نے اپنا جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

گزشتہ روز ٹرمپ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں