اشتہار

امریکی صدر کا ‘بھلکڑپن’ ، نئی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر جوبائیڈن کی غائب دماغیاں جاری ہیں، ویڈیو کلپ میں ان کی نئی غلطی سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی غائب دماغیاں جاری ہیں، ایک ویڈیو کلپ میں ان کی نئی غلطی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بائیڈن وائٹ ہاؤس کے لان میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لینے کے بعد اپنا راستہ بھول گئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  پرینکا گاندھی ’’مودی‘‘ پر برس پڑیں

رپورٹ کے مطابق بائیڈن مخمصے کا شکار ہو کر ایک سمت بڑھنے لگے، پھر اچانک رک گئے اور گارڈز سے استفسار کرنے لگے کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے؟

گارڈز نے فوری طور پر صحیح سمت کی جانب اشارہ کیا تو بائیڈن نے کہا کہ میں دوسری سمت جانا چا رہا تھا ، گارڈز نے جواب میں تصدیق کی کہ وہ واقعی غلط سمت پر تھے۔ آخر کار بائیڈن گارڈز کے بتائے راستے پر وائٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوئے۔

اس سے قبل ایک اور موقع پر بائیڈن پِٹسبرگ پنسلوانیا میں ایک تقریر کے بعد الجھن میں نظر آئے جہاں وہ پوڈیم سے اپنا راستہ تلاش کرنے سے قاصر ہوکر رہ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں