12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکا کا سب سے بڑا جیک پاٹ انعام ہوشربا بلندی پر پہنچ گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں دو بڑے جیک پاٹ گیمز ہوتے ہیں جس کے ذریعے لوگ راتوں رات امیر بن سکتے ہیں اب اس کا سب سے بڑا انعام 1.55 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

امریکا میں انعامی ٹکٹس کے ذریعے کئی خوش قسمت لوگ راتوں رات کروڑ پتی بن چکے ہیں وہاں لوگ امیر ہونے کے لیے اس لاٹری کا بھی سہارا لیتے ہیں اور کئی لوگ اس سے اپنے خواب پورے کر لیتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے دو سب سے بڑے جیک پاٹ گیمز میں سے ایک ‘میگا ملینز’ ہے، جس کا اپریل سے کوئی فاتح نہیں ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس امریکی جیک پاٹ کا سب سے بڑا انعام کتنا ہوگیا ہے تو ہم بتا دیتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 2 کروڑ ڈالر کا انعام جیتا گیا تھا، اس کے بعد سے اب تک اس گرینڈ پرائز کا کوئی فاتح نہیں ہے۔

لاٹری کی تاریخ کے چوتھے بڑے انعام کا تخمینہ 1.35 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جس میں انعامی رقم 60 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہے۔ تاہم جمعے کو ہونے والی لکی ڈرا میں کوئی جیک پاٹ نہیں جیت سکا جس کے بعد لاٹری کی رقم 1.55 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس گیم کا ٹکٹ صرف 2 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے یعنی صرف دو ڈالر میں قسمت بدلی جا سکتی ہے اور راتوں رات کروڑ پتی نہیں بلکہ ارب پتی بنا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں