تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا وائرس، گھروں میں‌ محصور لوگوں کے دلچسپ مشاغل! ویڈیوز دیکھیں

نیویارک: کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں نے لاک ڈاؤن کرتے ہوئے عوام کو دو ہفتوں تک گھروں میں ہی رہنے کا حکم دیا۔

لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والے شہریوں کے معمولات متاثر ہوئے جس کی وجہ سے وہ چند روز میں ہی  گھروں میں اکتاہٹ کا شکار ہونے لگے کیونکہ اُن کے پاس وقت گزارنے کے لیے کوئی اور کام نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قرنطینہ میں رہنے والے شہریوں نے چند دلچسپ ویڈیوز شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اپنی بوریت کا وقت اس طرح گزار رہے ہیں۔

اس حوالے سے ٹویٹر پر  #QuarantineGames ہیش ٹیگ چل رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے گھروں میں محصور شہری اپنی اپنی دلچسپ ویڈیوز شیئر کررہے ہیں جس کا مقصد دوسروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں تفریح فراہم کرنا ہے۔

قبل ازیں اٹلی کے شہریوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی اور اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے بالکونی میں کھڑے ہوکر ایک ساتھ قومی نغمے گاتے ہیں، اس طرح کرنے سے انہیں وائرس سے لڑنے کا حوصلہ ملتا اور خوف ختم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اس مہلک وائرس نے تباہی مچانی شروع کی اور آج یہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

کرونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے جبکہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں کرونا کے 1 لاکھ 88 ہزار 298 کیسز رپورٹ ہوچکے جن میں سے 80 ہزار 848 صحت یاب بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -