تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

معاشی بحران میں برطانوی حکومت کی شاہ خرچیاں، کروڑوں روپے کا مجمسہ خرید لیا

مہنگائی سے پریشان حال عوام کو ریلیف دینے کے بجائے برطانوی حکومت نے وزیراعظم آفس کے لیے مجسمہ خرید لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتی مہنگائی کے ستائے عوام، بے روزگاری اور بڑھتے یوٹیلٹی بلز کے کڑے چیلنج میں حکومتی شاہ خرچیاں سخت تنقید کا نشانہ بن گئی۔

ہنری مور کا "ورکنگ ماڈل فار سیٹڈ وومن” مجسمہ 1980 کا خیال کیا جا رہا ہے کرسٹی کی نیلامی میں فروخت کیا گیا تھا اور ٹیکس دہندگان کی مالی اعانت سے چلنے والے گورنمنٹ آرٹ کلیکشن نے گزشتہ ماہ حاصل کیا تھا۔

اس مجسمے کو وزیراعظم رشی سنک کے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ گارڈن میں رکھ جا رہا ہے۔

Amid Economic Crisis, UK Govt Buys Sculpture Worth Rs 13 Crore For PM Rishi  Sunak's Garden

مجمسے کی قیمت 13 لاکھ پاؤنڈز بتائی جارہی ہے جو کہ پاکستانی 35 کروڑ سے روپے سے زائد بنتے ہیں۔ ماہرین نے حکومت کی شاہ خرچی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب حکومت اقتصادی چیلنجز میں کٹوتیاں کر رہی تو دوسری جانب سرکاری خزانے سے لاکھوں پاؤنڈز محض نمود و نمائش پر لگائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -