بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی پردہ پوشی کا ٹاسک سنبھال لیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج ایک اہم گروپ میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے پرفارم تو نہیں کیا البتہ اس کی قسمت کا فیصلہ میچ فریق افغانستان کے ہاتھ میں تھا، اگر افغانستان نیوزی لینڈ سے جیت جاتا تو بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے لیکن بھارت کی بدقسمتی کہ نیوزی لینڈ افغانستان کو سکشت سے دوچار کردیا۔
ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی کے باوجود بالی ووڈ لیجنڈ امتیابھ بچن اپنے کھلاڑیوں کی حمایت کرنے اور ان کی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے میدان میں آگئے۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی کی کارکردگی پر نظر رکھے جس نے ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور بنایا اور مخالف ٹیم پر ریکارڈ 6 سے زائد اوورز میں جیت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ‘بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول نے ورلڈ کپ کی تیز ترین 50 رنز بنائے’۔
T 4088 – Irrespective of what the results of tomorrow's NZ v AFG game are in the T20 ICC World Cup ..
remember this .. we have scored the highest total , till date , in the tournament ; KL Rahul made the fastest 50 ; and we defeated the opposing team, in a record 6+ overs ..🇮🇳— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) November 6, 2021