تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سلمان خان کے بعد امیتابھ بچن کی سکیورٹی میں اضافہ

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے بعد میگا اسٹار امیتابھ بچن کی سکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کی سکیورٹی احتیاطاً سخت کی گئی ہے۔ ’شہنشاہ‘ کی سکیورٹی ’وائے‘ سے ’ایکس‘ کر دی گئی۔

11 اکتوبر کو امیتابھ بچن نے زندگی کی 80 بہاریں دیکھ لیں۔ ممبئی پولیس کے کچھ اہلکار ان کی سکیورٹی پر پہلے ہی مامور ہیں تاہم اب ان کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: والد کا مذاق اڑانے پر ابھیشیک سیخ پا، شوٹنگ چھوڑ کر چلے گئے

گزشتہ روز مہارشٹرا حکومت نے سلمان خان کی جان کو لاحق خطرے کے باعث انہیں ’وائے پلس‘ سکیورٹی فراہم کر دی۔

سکیورٹی کی اس کیٹیگری میں ممبئی پولیس اہلکاروں کے علاوہ 2 سے 4 کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ لارنس بشنوئی گلوکار کو قتل کرنے کے جرم میں جیل میں ہیں۔

کچھ روز قبل مجرم نے پولیس کو بیان قلم بند کروایا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ: ’میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب سلمان خان عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے‘۔

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو 2018 میں قتل کرنے کے لیے چار لاکھ روپے کی رائفل خریدی تھی۔

Comments

- Advertisement -