بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث ملزم کا خاکہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، تفتیشی ٹیم نے جائے قوع کے قریب موبائل ٹاورز کا ڈیٹا اور شہید کے گھر میں لگے کیمرے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امجد صابری کیس میں پیش رفت ہوئی، عینی شاہدین کی مدد سے حملے میں ملوث ایک ملزم کا خاکہ تیارکرلیا گیا ہے، باریک مونچھوں اور بڑی آنکھوں والے ملزم نے سر پر کیپ پہن رکھی تھی۔ عمر پچیس سے تیس سال، رنگ صاف اور قد پانچ فٹ نو انچ بتایا گیا ہے۔

خصوصی معائنہ کار ٹیم نے جائے کا وقوع کا دورہ کرکے اطراف کے تین موبائل ٹاورز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جبکہ شہید کے گھرمیں لگے کیمرے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ واردارت میں کافی عرصے بعد تیس بور پستول استعمال کی گئی، مخصوص علاقوں کی جیوفینسنگ بھی کرلی گئی ہے۔

رینجرزنے لیاقت آباد اور اطراف کا محاصرہ کرکے پوچھ گچھ کی اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی ڈی جی رینجرز کو فون کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کی جبکہ قائم علی شاہ نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرکے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عینی شاہد نے بھی پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے، عینی شاہد کے مطابق حملہ آور ون ٹو فائیو موٹرسائیکل پر سوار تھے، انہوں نے پینٹ شرٹ اور کیپ پہنی ہوئی تھی، عینی شاہد کے بیان کے مطابق حملہ کرنے والوں کے ساتھ ایک بیگ بھی تھا، جس میں فائرنگ کے بعد اسلحہ چھپایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں