اشتہار

’شادیوں میں جاکر کھانا نہیں کھاتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ شادیوں میں جاکر کھانا نہیں کھاتی ہوں۔

پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ آمنہ الیاس نے شرکت کی جس میں ان کے ساتھ معصومانہ میچ کھیلا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں شادیوں میں جاکر کھانا نہیں کھاتی ہوں۔‘

معصومانہ میچ میں آمنہ سے سوال کیا گیا کہ ’شادی میں رشتے دار کو کھانا نہ ملے تو وہ کیا کریں گے؟‘

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ ’شادی میں گئی تو کھانا کم ہوگیا تھا لیکن میں کھانا نہیں کھاتی ہوں مجھ سے لوگوں کے سامنے کھانا نہیں کھایا جاتا ہے گھر جاکر زیادہ کھاتی ہوں۔‘

سوال کے جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ ناراض ہوں گے، طنز کریں گے، لفافہ نہیں دیں گے، غصہ کریں گے۔

اداکارہ نے تین آپشنز صحیح بتائے ایک کا جواب نہیں دے سکیں جس کا جواب تھا کہ کسی کے ساتھ کھا لیں گے۔‘

واضح رہے کہ آمنہ الیاس متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں