بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

خوبصورت کیسے بن سکتے ہیں؟ آمنہ الیاس نے مداحوں کو مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر چھا جانے کے لیے مداحوں کو فلٹرز کے ذریعے خود کو خوبصورت دکھانے کے لیے مشورے دے دئیے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ صارفین کو سوشل میڈیا پر خوبصورت اور ماڈرن دکھنے کے گر سکھا رہی ہیں۔

آمنہ الیاس کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ چاہے آپ اصل میں سلم اسمارٹ ہوں یا نہ ہوں، جم جاکر ورزش کریں یا نہ کریں بس تصویریں ضرور بنوالیا کریں اور بعد میں انہیں فلٹرز اور فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کرکے پوسٹ کردیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلٹر اور ایڈیٹنگ کے ذریعے آپ خود کو گورا چٹا بھی دکھا سکتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے آپ مشہور ہوجائیں گے اور سب آپ کو اصل میں خوبصورت اور اسٹائلش سمجھیں گے۔

ان کی اس پوسٹ پر تاحال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں جس میں معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں