تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اداکارہ آمنہ الیاس ’آپ لوگوں‘ سے ناراض

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر کے ناقدین کو جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل کو موٹا کہنے کے حوالے سے گفتگو کی اور اس پر وضاحت بھی پیش کی۔

ویڈیو کے آغاز پر آمنہ الیاس نے آواز دے کر پراٹھا طلب کیا اورپھر ناقدین کو مخاطب کر کے کہا کہ ’آپ لوگوں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی کیونکہ میں آپ کی وجہ سے ساری رات نہیں سو سکی‘۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’دو سال قبل اگر میں نے کسی کو موٹا کہا تو یہ سچ نہیں ہے،ٹی وی، میڈیا، بلاگرز ان سب کو نظر انداز کریں اور مجھ سے سچ سنیں‘۔

آمنہ الیاس نے بتایا کہ ’ہمارے گھر میں نعمان نامی باورچی تھا، جو پیر سے معذور تھا تو میں اُسے اسی نام سے بلاتی تھی کیونکہ اُس وقت میں محض 6 برس کی تھی، میری کزن کی بیٹی پیدا ہوئی تو اُسے دو سال تک میں نے گود میں نہیں اٹھایا کیونکہ اُس وقت میں صرف 12 سال کی تھی، اسکول ٹیچر کی زبان میں لکنت تھی تو میں اُن سے تتلا کر گفتگو کرتی تھی، میں اپنے بہترین دوست کو ٹڈا کہتی تھی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

اپنی بات کا دفاع کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ ’میں نے کبھی کسی کو زندگی میں موٹا نہیں بولا بلکہ اس کی جگہ ہاتھی اور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیے، اپنی آخری ویڈیو میں صاف بات بتائی کہ اب میں وہ نہیں ہوں، ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا، ازراہ کرم اب یہ نہیں بولیے گا کہ آپ لوگوں نے ایسی باتیں کبھی نہیں کیں‘۔

آمنہ الیاس نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کرسکتا، اس لیے کسی کو موقع نہیں‌ دیا جاتا‘۔ آخر میں اداکارہ نے آمنہ حق سے دل آزاری پر معذرت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -