تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت 5 تنظیموں نے ویب سائٹ پر خط شئیر کردیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ جی 20 ممالک انسانی حقوق کے معاملات کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائیں اور اس پر زور دیں کہ وہ عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی پاسداری کرے۔

جی 20 ممالک 9 سے 10 ستمبر کو نئی دہلی میں سربراہی اجلاس کیلئے جمع ہورہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر نے مشترکہ خط میں جی 20 رکن ممالک کی توجہ بھارتی مظالم پر مبذول کرائی۔

عالمی تنظیموں نے خط میں لکھا کہ  بھارتی فوجی انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کی غیر قانونی حراست میں ملوث ہیں، بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اپنی جابرانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کے حق، پرامن اجتماع پرپابندیاں عائد ہیں، بھارت انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خط میں لکھا کہ عالمی اداروں کی ٹیموں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے، گروپ 20 رکن ممالک خرم پرویز اور عرفان معراج کی فوری اور غیر مشرو ط رہائی کیلئے بھارت پر زور دیں۔

Comments

- Advertisement -