ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے نے اپنی میں کہا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی حکام OHCHR کی رپورٹوں کو غلط تصور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، بھارت کو جابرانہ قوانین میں ترمیم یا ان کی منسوخی کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافیوں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکام نے OHCHR کے ساتھ بات چیت سے گریز کیا، 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا، ہندوستان کا انسانی حقوق کا ریکارڈ شکوک پیدا کر چکا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ ہندوستان کی بات چیت میں دوریاں بڑ رہی ہیں، بھارت کو انسانی حقوق کے ماہرین کی جانب سے 25 بیانات موصول ہوئے، یو این ایس سی میں مستقل نشست کیلیے انسانی حقوق کا ریکارڈ اہم ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں امتیازی سلوک اور تشدد جیسے مسائل کو اجاگر کیا، یو این ایس سی میں مستقل نشست کیلیے حقیقی انسانی حقوق کی وابستگی شرط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں