اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایمنسٹی اسکیم کی خامیاں دور کرکے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کا مطالبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی خامیاں دور کرکے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد حسین کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم موجودہ حکومت کا اہم ترین فیصلہ ہے، جس سے ملک و قوم کی قسمت بدل سکتی ہے۔

تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کی آراء کی روشنی میں اس سکیم کی خامیاں دور کر کے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

- Advertisement -

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ماضی میں کوئی ایمنسٹی سکیم اس لئے کامیاب نہ ہو سکی کہ ان میں مراعات اور ترغیبات کی کمی تھی ، اس لئے اکثریت نے اس سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے کو ہی ترجیح دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا بجٹ میں غریبوں کے بجائے امیروں پر بوجھ بڑھانے، جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے، آڑھتیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور سگریٹ اور کولڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذکے فیصلے درست ہیں جن کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں