اشتہار

کیارا ایڈوانی سے شکل ملنے پر اداکارہ ناراض

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ان دنوں اپنے مداحوں سے شدید ناراضی کا اظہار کررہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری اپنی علیحدہ پہچان ہے میرا موازنہ کسی اور کے ساتھ نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف فلمی ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی نئی فلم ’بیڈ بوائے‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ امرین قریشی ان دنوں بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کا ہم شکل کہنے پر لوگوں سے خفا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امرین قریشی کو سوشل میڈیا پر صارفین اور ن کے مداحوں کی جانب سے اکثر بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی ہم شکل قرار دیا جاتا ہے جو کسی حد تک درست بھی ہے اور دونوں اداکاراؤں میں کافی مماثلت پائی بھی جاتی ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ امرین قریشی نے بتایا کہ انہیں عام طور پر اداکارہ کیارا ایڈوانی سے ملایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کو غصّہ آجاتا ہے کیوں کہ وہ انڈسٹری میں اپنی خود کی ایک الگ پہچان بنانا چاہتی ہیں نا کہ کسی دوسری اداکارہ کی ہم شکل کی پہچان۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی شئیر کی گئی تصاویر پر ایک شخص نے لکھا کہ وہ کیارا سے ملتی ہیں اور اس کے بعد سے یہ بات سب نے کہنی شروع کردی اور سب لوگ ان کے متعلق یہ کمنٹ بھی کرنے لگے کہ وہ کیارا کی نقل کرتی ہیں اور بات یہاں بھی نہیں رکی اور چند میڈیا چینلز نے بھی ان کے متعلق یہ خبر جاری کی جس کی وجہ سے وہ بے حد خفا ہیں۔

ان کا مؤقف تھا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں کیارا ایڈوانی کی نقل کرتی ہوں کیوں کہ میرے چہرے کے خدوخال قدرتی طور پر ابھی بھی تبدیلی کے مراحل میں ہیں اور نا ہی انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری کروا کر خود کی شکل کو ایسا بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کیارا ایڈوانی بہت پسند ہیں اور وہ بے حد خوبصورت بھی ہیں لیکن لوگوں کا بار بار انہیں کسی دوسرے شخص سے ملانا ان کو پسند نہیں ہے کیوں کہ ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے اور وہ اپنی خود کی پہچان بنانے پر یقین رکھتی ہیں۔

امرین قریشی کی فلم ’بیڈ بوائے‘ 28اپریل کو ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے مدِ مقابل معروف اداکار متھون چکرورتی کے صاحبزادے نیمیش چکرورتی نے بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں