اشتہار

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تشویشناک کمی، اعداد وشمار سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملکی سیاسی عدم استحکام کے باعث سالانہ بنیادوں پربڑی صنعتوں کی پیدوار میں 11.59 فیصد کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.50 فیصد کم ہوئی جبکہ جولائی تا فروری بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 5.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری فوڈز 1.97 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.14 فیصد کی کمی ہوئی اسی طرح تمباکو 20.42اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار14.03فیصد گری۔

- Advertisement -

لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68.65 فیصد کی کمی ہوئی ساتھ ہی پیپر اوربورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں3.37فیصد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمیکلز4.84اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں7.77فیصد، فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں22.41فیصد،آئرن،اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں3.89فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آٹوموبائل شعبے کی پیداوار میں 38.59 فیصدکی کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں