اشتہار

کیا بابراعظم، سرفراز کے عشائیہ میں موجود تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سرفرازاحمد کے عشائیہ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم شریک ہوئے تھے یا نہیں؟ معاملہ واضح ہوگیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گذشتہ روز اپنے گھر ساتھی کرکٹرز کے لیے ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں بابراعظم شریک نہ ہوئے۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بابر اعظم نے عشائیے سے قبل لاہور میں مصروفیات رکھی ہوئی تھیں، جس کے باعث بابراعظم شرکت نہ کرسکے۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے عشائیے میں قومی کھلاڑیوں کی تواضع مختلف اقسام کے کھانوں سے کیں، عشائیے سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹر محمد رضوان نے سرفراز کے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مداحوں کا ہجوم گھر کے باہر اُمڈ آیا

رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں سرفراز کے گھر دعوت اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا، اور عبداللہ (سرفراز احمد کا بیٹا) کیلئے لکھا کہ ایک اور نوجوان چیمپئن اسٹار تیار ہے۔

واضح رہے کہ عشائیے میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اظہر علی نے فیملی کے ساتھ شرکت کی تھی۔

سرفراز احمد کے گھر کھلاڑیوں کی آمد کی خبر کا سن کر مداحوں کا ہجوم پسندیدہ اسٹارز سے ملنے کے لیے ان کے گھر کے باہر امڈ آیا اور مداحوں نے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ سیلیفاں بنوائیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں