اشتہار

انعم فیاض کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کافی عرصے اسکرین سے غائب رہنے کے بعد نامور پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کیلیے چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

31 سالہ انعم فیاض نے متعدد ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ ایک ماڈل بھی رہیں۔ انہوں نے آج انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

انعم فیاض نے لکھا کہ میرے میڈیا کیریئر کو سپورٹ کرنے والوں کیلیے یہ ایک مشکل پیغام ہوگا کہ میں نے شوبز چھوڑنے اور اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

- Advertisement -

فنکارہ نے لکھا کہ اس راستے پر چلنے کیلیے مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، مجھے محبت اور سپورٹ کرنے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انعم فیاض کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔ شوبز چھوڑنے کے اعلان سے قبل اداکارہ نے اپنی حجاب میں تصاویر شیئر کیں جس پر مداح حیران رہے گئے تاہم اب انہوں نے مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کر دی۔

اداکارہ کے فینز ان کیلیے استقامت کی دعا کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں