جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سندھ کا قدیم رسم الخط پڑھنے والے کو ملیں گے 27 کروڑ! ہوشربا انعام کا اعلان کس نے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں ہوتا ہے اس کا قدیم رسم الخط پڑھنے والے کے لیے 27 کروڑ روپے کے ہوشربا انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ کی تہذیب 5 ہزار برس سے زائد قدیم ہے اور موہن جو دڑو اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ سندھ میں قدیم زمانے سے ہی رابطوں کے لیے مخصوص رسم الخط کا استعمال کیا جاتا تھا جو آج بھی پتھروں پر کندہ ملتا ہے۔

اب اس رسم الخط کو پڑھنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر (پاکستانی 27 کروڑ روپے سے زائد) انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور یہ اعلان وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن نے کیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے محکمہ آثار قدیمہ کو حالیہ کھدائی کے دوران کچھ ایسی چیزیں بھی ملیں ہیں جس پر کچھ حروف کندہ ہیں اور وہ قدیم سندھی رسم الخط سے مشابہہ ہیں۔

یہ رسم الخط کیا کہتے ہیں۔ اس کی کھوج لگانے کے لیے تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے یہ پرکشش اعلان کیا ہے تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہرین لسانیات آج تک پانچ ہزار سال قدیم وادی سندھ تہذیب کا رسم الخط نہیں پڑھ سکے۔

اس حوالے سے بعض ماہرین کا دعویٰ ہے کہ وادی سندھ میں کوئی رسم الخط نہیں تھا لیکن دیگر اس سے متفق نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن تامل ناڈو کے باشندوں کو وادی سندھ کے قدیم باشندوں کی اولاد قرار دیتے ہیں جو دراوڑ کہلاتے تھے اور ان کے مطابق وسط ایشیا کے حملہ آور قبائل آریاؤں نے دراوڑوں پر ظلم و ستم کر کے انہیں جنوبی بھارت ہجرت پر مجبور کیا تھا۔

وہ بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت کے سخت خلاف ہیں کیونکہ وہ خود کو آریاؤں کی اولاد کہتے ہیں۔ اور موجودہ تامل زبان کو وادی سندھ کے درواڑوں کی بولی کی ترقی یافتہ شکل قرار دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں