تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ ‏افغان صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سےبچنےکیلئےمنظم عالمی کوششوں کی ‏ضرورت ہے،۔

امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کا افغانستان ‏میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان ‏میں پائیدارامن واستحکام اورترقی بنیادی مقصدہیں۔

آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمےکےعزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ‏‏افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدارامن واستحکام اورترقی بنیادی مقصدہیں۔

Comments

- Advertisement -