برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف اکثریت کا نام نہیں بلکہ اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانا بھی جمہویت کی ذمہ داری ہے، بصورت دیگر جمہریت خطرے میں پڑسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ جمہوریت اقلیتوں کے تحفظ، آزادی اظہار کو یقینی بنانے اور عدلیہ کی آزادی کا نام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت ہے، اگر اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاتے تو جمہوریت نامکمل رہ جائے گی، ہمیں جمہوری اقدار کو مزید مضبوط کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
برلن میں انتہاپسندوں نےمسجد پرحملہ کرکےآگ لگادی
خیال رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ان کی مہاجرین دوست پالیسیوں کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس انٹرویو میں چانسلر مرکل کا مہاجرین کے بارے میں موقف ماضی کی نسبت سخت دکھائی دیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں ملکی عدالت کی جانب سے ایسے فیصلے سامنے آئیں تھے جس کے باعث بعض طبقوں کی جانب سے عدلیہ پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی، انجیلا مرکل کا اداروں سے متعلق بیان اسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال ماچ میں برلن کے علاقے کوہلی وینسٹرابی میں انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کرکے آگ لگادی تھی، برلن فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پالیا تھا تاہم مسجد میں ہونے والی آتشزدگی سے اندر رکھا ہوا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔