تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈائننگ ہال میں جانور کی چھپر پھاڑ انٹری نے دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل

لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں رات کے کھانے کے وقت کینٹین کی چھت سے اچانک ایک جانور ڈائننگ ہال میں گرپڑا تو لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔

کھانے کے لیے لوگ جمع ہوں اور غیر متوقع طور پر وہاں کوئی انجان جانور آجائے تو کیا ہو، زیادہ ممکن ہے کہ سب کی چیخیں نکل جائیں لیکن اگر یہ جانور اچانک چھپر پھاڑ کر یعنی چھت سے گرپڑے تو پھر تو دوڑیں لگنا یقینی ہوگا۔

یہ واقعہ پیش آیا امریکا لوزیانا یونیورسٹی میں جہاں ڈائننگ ہال میں رات کے کھانے کی تیاریاں جاری تھیں اور طلبہ وہاں ڈنر کے لیے جمع ہورہے تھے کہ اچانک ایک جانور ’’آسمان سے گرا میز پر پہنچا‘‘ کی مثل کے مترادف چھت سے عین ہال میں کھانے کی میز پر ٹپک پڑا پھر تو وہاں موجود سب کی چیخیں نکل گئیں اور لوگوں نے وہاں سے دوڑ لگادی۔

اس حوالے سے وہاں کے ایک طالبہ نے مقامی اخبار کو بتایا جس کو بعد میں ایک غیر ملکی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں طالبہ گپسن نے بتایا کہ وہ جب رات کھانے کے لیے ڈائننگ ہال گئی تو وہاں ہر کوئی کھڑا ہوا تھا اور کسی کی تلاش جاری تھی پوچھنے پر معلوم ہوا کہ ڈائننگ ہال میں آنے والے ایک انجان جانور کو تلاش کیا جارہا ہے۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سب کچھ عجیب اور جعلی خبر لگی میں نے اپنا کھانا لیا اور ایک ٹیبل پر بیٹھ گئی لیکن پھر ایک جانور میری میز کے نیچے سے بھاگا تو میں بھی حواس باختہ ہوگئی اور فوری طور پر کرسی پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور یہ منظر دیکھ کر تو میری بھوک ہی اڑ گئی۔

 

ایک غیرملکی ویب سائٹ پر خبر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ایک جانور میزوں کے درمیان دوڑتا پھر رہا ہے اور کچھ لوگ اسے پکڑنے کے لیے کوشاں ہیں جنہوں نے ہاتھوں‌میں ڈنڈے، جھاڑو اور ایک نے ڈسٹ بن اٹھا رکھا ہے. اسی آنکھ مچولی کے دوران کبھی وہ کسی میز پر چڑھ جاتا ہے اور کبھی چھلانگ مار کر آگے بھاگ جاتا ہے، ویڈیو میں وہاں موجود لوگوں کی چیخیں اور شور بھی سنائی دیتا ہے۔

کافی دیر کی تگ ودو کے بعد بالآخر کچھ لوگ اس جانور پر قابو پانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور اسے پکڑ لیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -