تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کترینہ کے بعد ایک اور اداکارہ نے شادی کرلی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف فلم اسٹار کترینہ کیف کے بعد ایک اور اداکارہ نے نامور کاروباری شخصیت کو جیون ساتھی کے طور پر چُن لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور معروف تاجر وکی جین نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کی تصدیق کردی جبکہ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دونوں کو منڈپ میں پھیرے لیتے اور مذہبی رسم ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ اس قدر خوش تھیں کہ انہوں نے رسم ادا ہوتے ہی خوشی میں رقص کیا اور مہمانوں کی طرف ہاتھ ہلا کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

شادی کے موقع پر انکیتا نے سنہرے رنگ کا عروسی لہنگا جبکہ وکی نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں نے شادی میں مہمانوں کی آمد کو انتہائی مختصر اور تقریب کو پرتعیش رکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

انکیتا اور وکی جین کی دوستی گزشتہ پانچ برس سے تھی جبکہ دونوں کے حوالے سے متعدد بار افواہیں بھی زیر گردش رہیں، جس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں