ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انمول بلوچ نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی شادی کے حساب سے میری اتنی زیادہ عمر نہیں ہے۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میرے والدین کے پاس میری شادی کے لیے بہت سارے رشتے آچکے ہیں لیکن میں نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

- Advertisement -

اُنہوں نے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے اور میرے کزنز اور رشتے دار بھی اندرونِ سندھ میں رہتے ہیں اور زیادہ تر رشتے گاؤں سے ہی آئے تو میں شادی کرکے گاؤں نہیں جانا چاہتی۔

انمول بلوچ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں شہر میں رہنے کی عادت ہونے کے بعد اب گاؤں میں نہیں رہ سکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی میری تمام تر توجہ میرے کام پر مرکوز ہے اور میں اپنا اچھا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شادی کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں بتا سکتی، ہوسکتا ہے ابھی کچھ عرصے میں ہوجائے، 2 سال بعد بھی ہوسکتی ہے اور اس میں 10 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انمول بلوچ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جس میں ان کے ہمراہ اسامہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

’ایک ستم اور‘ میں ساجد حسن، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی، سلمان سعید، صرحا اصغر ودیگر نے شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں