پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، دونوں طرح کی کرکٹ کے لیے قیادت بابر اعظم کو سونپی گئی ہے۔
نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جب کہ اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔
حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے، اور نسیم شاہ قومی اسکواڈز میں شامل کیے گئے ہیں، ون ڈے میچز کے لیے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
🇵🇰✈️
🚨 Pakistan’s squads for Netherlands ODIs and ACC T20 Asia Cup 🚨
Read more: https://t.co/CsUoxtXc1H#NEDvPAK | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/4be4emR8Sy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 3, 2022
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کریں گے، جب کہ نائب کپتان بھی شاداب خان ہی ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔