پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سندھ بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کل 4 مئی بروز پیر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ریونیو کے سب رجسڑار دفاتر متعین کردہ ایس او پی کے تحت کھولے جا رہے ہیں، سب رجسٹرار آفسز 4 مئی سے کھول دیے جائیں گے۔

بورڈ آف ریونیو کے سب رجسٹرار دفاتر صبح 10 ,بجے سے دوپہر 4بجے تک کھلے رہیں گے، سب رجسٹرار دفاتر میں ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذرئعے اپائنٹمنٹس حاصل کریں گے۔

اپاینٹمنٹس ملنے کے بعد صارف اپنی ڈاکیومنٹس کے ساتھ متعلقہ آفیسر سے سے صرف بیس منٹ تک ملنے کی اجازت ہو گی، دفاتر میں داخل ہونے والے افراد اور ملازم تمام ایس او پی پر مکمل عمل کریں گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جارئی کیا گیا ہے جس کے مطابق بورڈ آف ریونیو اور سب رجسٹرا ر کے دفاتر میں ماسک سینیٹائزر اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں