تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

دواساز کمپنیوں کا پیدوار بند کرنے کا اعلان

ڈالر ریٹ بڑھنے سے ادویات کا خام مال بھی مہنگا ہو گیا۔ دواساز کمپنیوں نے ملک میں پیدوار بند کرنےکا اعلان کر دیا۔

مختلف کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈرپ) کو پیداور بند کرنے کے نوٹس دینا شروع کر دیئے۔

دواساز کمپنیز کا کہنا ہے کہ بجلی گیس مہنگی ہونے سے موجودہ قیمت پر دوا بنانا ممکن نہیں رہا ڈالر کی قدر میں بےتحاشہ اضافہ موجودہ قیمتوں پر پیداوار ممکن نہیں۔

کمپنیز نے نوٹس میں لکھا کہ ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار اور سپلائی کمپنیوں کیلئےممکن نہیں رہےگا۔

دوسری جانب وزارت صحت اور ڈریپ کی ادویہ ساز اداروں (فارما انڈسٹریز) کے سامنے ایک نہ چلی اور گھٹنے ٹیک دئیے، 119ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کی سمری ارسال کردی گئی۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری ڈریپ اور وزارت صحت نے تیار کی ہے، جس کے مطابق ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 367 فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، جس کی پرانی قیمت 687 روپے ہے اور نئی قیمت 3216 روپے ہوجائے گی۔

Comments