تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

24 گھنٹے کے دوران مزید 53 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد : این سی او سی نے ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1302 افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 53 مریض دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 53 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم اب تک 5 لاکھ سات ہزار پانچ سو دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 1302 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 32454 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں پانچ لاکھ 51 ہزار 842 مصدقہ کرونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

سندھ میں 2 لاکھ 49 ہزار 498 ، پنجاب 1 لاکھ 59 ہزار 705 کے پی 68004 جبکہ اسلام آباد میں 41734 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

گلگت بلتستان 4913، بلوچستان میں 18844 کورونا کیس جبکہ آزادکشمیر میں کورونا کے 9144 مصدقہ کیس سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 11886 کرونا مریضوں اموات ہوچکی ہیں، جس میں سے سندھ میں 4059، پنجاب 4840 افراد کرونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہ کہ کے پی میں 1941، اسلام آباد 478 بلوچستان 196 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ گلگت بلتستان 102، آزادکشمیر 270 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کے 270 مریض وینٹی لیٹر زیر علاج ہیں جبکہ ملک کے 631 اسپتالوں میں کرونا کے 2345 مریض زیر علاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -