پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

نیب کو مطلوب ایک اور ملزم نے وطن واپس آکر عدالت میں سرنڈر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) کو مطلوب ملزم سابق سینیٹر وقار احمد نےبیرون ملک سےواپس آکر عدالت میں سرنڈرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے بعد بیرون ملک سے نیب کیس کا ایک اور ملزم وطن واپس پہنچ گیا، نیب لاہور کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر وقار احمد نےعدالت میں سرنڈر کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب لاہور کو مطلوب ملزم وقار احمد خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔

- Advertisement -

سابق سینیٹر وقار احمد اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نےسابق سینیٹر وقار احمد کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو لاہور کی متعلقہ عدالت میں دس دن میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے نیب کو سابق سینیٹر وقار احمد کی گرفتاری سے بھی روک دیا، وقار احمد پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں