تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

بی اے پی کے ایک اور رکن کا حکومت میں واپسی کا امکان

حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے پر بلوچستان عوامی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی ہے اور بی اے پی کے ایک اور رکن نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کا حکومت سے علیحدگی اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کے فیصلے کے بعد بی اے پی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

بی اے پی سے تعلق رکھنے والی زبیدہ جلال کے بعد ایک اور پارٹی رکن کے حکومت میں واپسی کا امکان ہے۔

حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بی اے پی کے ایک اور رکن نے حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وہ اپوزیشن کا حصہ بننے کے بجائے حکومت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ممبر عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی حکومتی کیمپ جوائن کرلیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی وقت فیصلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بی اے پی ارکان نے گزشتہ رات ہی اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم زبیدہ جلال جن کا تعلق بی اے پی سے ہی ہے نے پہلے ہی اپوزیشن کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: عدم اعتماد: بی اے پی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کے گیارہ اپوزیشن اراکین سے بھی رابطے ہیں ان میں سے کچھ سے حکومت کے براہ راست اور کچھ کے ق لیگ سے رابطے ہیں اور انہیں بھی حکومتی اتحاد میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے بھی جلد کوئی اعلان متوقع ہے۔

Comments

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔