تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

افغانستان میں ایک بار پھر دھماکا، 2 کمانڈوز سمیت 3 افراد ہلاک

کابل: افغان صوبہ بلخ ایک بار پھر زوردار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 کمانڈوز سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کا کہنا ہے کہ بخ میں افغان بیس پر خودکش حملہ ہوا جس کے باعث وہاں موجود دو اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

ٹرک سوارخودکش حملہ آور نے افغان فوج کی بیس کونشانہ بنایا۔ دو روز قبل افغانستان کا شہر غزنی زوردار دھماکے سے گونج اٹھا تھا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

افغانستان میں زوردار دھماکا، بچوں اور عورتوں سمیت 7 افراد ہلاک

خیال رہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے افغانستان میں مسلسل سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں غزنی میں خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوئے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے اسپیشل یونٹ دفتر پر خودکش دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -