اشتہار

لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی، دہشتگرد تنظیم کا ساتھی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کے دوران مارا گیا۔

25 مئی 2022 سے لاپتہ دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں مارا گیا، دہشت گرد کریم جان تربت کا رہائشی تھا، اسے لاپتہ ظاہر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اس سے پہلے لاپتہ افراد  کی فہرست میں شامل دہشت گرد امتیاز احمد بھی مارا گیا تھا، دہشت گرد عبدالودود ساتکزئی کو بھی لاپتہ ظاہر کیا گیا جو مچھ حملے میں ہلاک ہوا، دہشت گرد کریم جان، امتیاز احمد اور عبدالودود کو لاپتہ ظاہر کر کے پروپیگنڈا کیا گیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بزدلانہ حملہ کیا تھا، جس میں فائرنگ کے تبا دلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں