تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

انڈونیشیا: پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کش حملہ، 7 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں سات سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے گذشتہ روز گرجا گھر میں خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ حملہ آوروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آج انڈونیشیا کے شہر سواربایا میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملہ ہوا، جہاں پانچ خود کش بمباروں نے ہیڈ کوارٹر کے قریب پہنچ کر خود کو اڑا لیا جس کے باعث سات پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔


گرجا گھر میں دھماکہ کرنے والے خودکش آور ایک ہی خاندان کے افراد ہیں


واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے پانچ خود کش بمبار دو موٹر سائیکل میں سوار ہوکر پولیس ہیڈکوارٹر کے پاس پہنچے اور موقع دیکھ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا، یہ حملہ علی الصبح کیا گیا جس وقت ہیڈکوارٹر پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انڈونیشیا کے شہر سواربایا میں ہی تین گرجا گھروں میں خود کش حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں چودہ افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، بعد ازاں حملوں کی ذمہ دار عالمی عسکریت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔


انڈونیشیا: 3 گرجا گھروں پرخودکش حملے، 14 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی


واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے انڈونیشیا میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے اور پوپ فرانسس کی جانب سے ان حملوں میں ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -