اشتہار

عمران خان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ظل شاہ کیس میں عمران خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف شواہد مٹانے اور مسخ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ثبوت چھپانے کی دفعہ201، 202 اور322کے تحت درج کیا گیا، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قراردیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مذکورہ مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا، پہلے کیس کے تفتیشی افسر مدعی بنے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی بلال کو اسپتال منتقل کرنے والے ملزمان کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق بیچ سڑک پر چلتے علی بلال کو تیز رفتار ویگو ڈالے نے ٹکرماری۔

ملزمان نے تفتیشی افسر کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ زخمی حالت میں علی بلال کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑگیا، موت کی اطلاع ملتے ہی اسپتال سے فرار ہوگئے۔

متن کے مطابق ویگو ڈالہ نجی کمپنی کے زیراستعمال تھا، انتظامیہ نے حادثے کا عمران خان کو بتایا ہے، کمپنی ڈائریکٹر راجا شکیل نے یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک جاکر اطلاع دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں